ا ٹک میں ٹریفک حادثہ،3افراد جاں بحق،ایک زخمی 

اٹک: اٹک میں چھچھ انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

 ریسکیو حکام کے مطابق اٹک موٹروے چھچھ انٹرچینج کے قریب کار اور شہزور کے تصادم میں کار ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

 زخمی اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 3 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، تاہم حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ لاشوں کو گاڑی کاٹ کر نکالا گیا۔

 زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹرز نے حالت تشویش ناک ہونے کے باعث اسے راولپنڈی ریفر کردیا۔

 عینی شاہدین اور شواہد سے پتہ چلا ہے کہ حادثہ کار ڈرائیور کی نیند کے باعث پیش آیا۔