ایچ ایم سی ہسپتال ترجمان کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے،ویکسین یکم جنوری سے روزانہ صبح 8 بجےسے رات 10 بجے تک لگائی جا سکے گی
ہسپتال ترجمان کا کہنا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات کے مطابق 30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لگانے کے اہل ہونگے،تاہم کورونا بوسٹر ڈوز لگانے کے لیے آخری خوراک کے 6 ماہ مکمل ہونا ضروری ہیں۔
ایچ ایم سی ترجمان کے مطابق ہسپتال میں ساینوفارم، ساینو ویک، اسٹرازنکا، موڈرنا، فائزر، پاک ویک اور سپوٹنک وافر مقدار میں موجود ہیں، پشاور کے کالجز، یونیورسٹیز اور دیگر ادارے ویکسینشن کے لیے گروپس کی صورت میں طلباء وطالبات اور عملے کی رجسٹریشن ہسپتال کے فون نمبر پر کروا سکتے ہیں۔
ہسپتال ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ طبی عملے اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو مفت کورونا بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔