سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسزکی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے،قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 کشمیری نوجوان شہیدہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق قابض بھارتی فوج نے 2 نوجوانوں کو ضلع شوپیاں کے علاقے چوگام اور 2 کو ضلع پلوامہ کے علاقے ہردو میر ترال میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔
بھارتی فورسز نے جوانوں کو شہید کرنے کے بعد علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کوبند کردیا جبکہ دونوں اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز قابض بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں بھی ایک نوجوان کو شہید کیا تھا۔