ریاض: سعودی عرب کے ریاض ریجن میں پولیس نے تین پاکستانیوں کو بجلی کیبل چرا کر فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق ریاض ریجن کے پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ پولیس ٹیم نے تین پاکستانیوں کو الیکٹریکل کیبل چرانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ملزمان نے کیبل زیر تعمیرعمارت سے چرائے تھے۔
ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے انہیں تحقیقات و استغاثہ کے ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پراسیکیوشن سے ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیس فوجداری عدالت میں بھیجا جائے گا۔
پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے زیر تعمیر عمارت سے کیبل اور الیکٹریکل مین سوئچ کے علاوہ بجلی کی دیگر چیزیں بھی چرائیں، جو تعمیرات کے لیے استعمال کی جانی تھیں۔