ڈیر ہ اسماعیل خان: ڈیر ہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان)کے علاقے کلاچی میں دھماکہ کے نتیجے میں سپاہی محمد الیاس شہید جبکہ 3 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق کلاچی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا سپاہی محمد الیاس جاں بحق ہوگیا جبکہ 3 سکیورٹی اہلکار زخمی ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکہ پہلے سے نصب بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا۔