پشاور: تھانہ بڈھ بیرکے علاقے غنی خیل شیخ محمدی میں مبینہ طور پر رقم کے تنازعہ پر مسلح افراد نے مخالف فریق کے گھر پر دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سالہ بہنوئی جاں بحق ہوگئے۔
علاقے میں دہرے قتل کی خبر پھیلاتے ہی بڑی تعداد میں مکین اسلحہ سمیت گھروں سے نکل آئے اور ملزموں کا تعاقب کیا جنہوں نے اپنی جان بچانے کیلئے کچھ ہی فاصلے پر واقع حجرے میں پناہ لی۔
حالات کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور رات گئے تک مذاکرات کے بعد ملزموں کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیاگیا۔
اس ضمن میں ڈی ایس پی بڈھ بیر ملک حبیب نے بتایاکہ گزشتہ رات خان ریز ولد جنگریز اور شاہد ولد ولی نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مخالف فریق صادق کے گھر پر حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں صادق کا بھائی اور بہنوئی نورالاسلام اور عزیز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم تو ڑگئے۔
ادھر واقعہ کے فوراً بعد علاقہ مکین اسلحہ سمیت گھروں سے نکل آئے اور ملزموں کا تعاقب کیا جنہوں نے جان پچانے کیلئے کچھ ہی فاصلے پر واقع حجرے میں پناہ لی۔
پولیس کے مطابق حالات کشیدہ ہونے پر افسران و اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور دو ملزموں خان ریزاور شاہد کو حراست میں لیکر اسلحہ سمیت تھانے منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزموں اور مقتولین فریق کے مابین مبینہ طور پر رقم کا تنازعہ بتایاگیا ہے تاہم مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔