افغانستان کا الیکشن کمیشن تحلیل،وزارت پارلیمانی اموربھی ختم

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان حکومت نے افغانستان کا الیکشن کمیشن اورالیکٹورل کمپلینٹ کمیشن تحلیل کرنے کا اعلان کیاہے،جبکہ طالبان حکومت نے وزارت پارلیمانی اموربھی ختم کردی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں یہ دونوں ادارے غیرضروری تھے۔اگرمستقبل میں ضرورت ہوئی تو حکومت یہ ادارے بحال کردے گی۔طالبان حکومت نے وزارت پارلیمانی اموربھی ختم کردی ہے۔

واضح رہے کہ طالبان نے اگست میں اقتدار سنبھالا تھا۔تاہم اب تک کسی ملک نے طالبان کی حکومت کوتسلیم نہیں کیا ہے،جبکہ اقوام متحدہ بھی طالبان کی نشست دینے کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔