سانپ نے تین بار ہاتھ پر ڈسا، سلمان خان

بالی وڈ اسٹار  سلمان خان سانپ کے ڈسنے کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر آگئے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے واقعے سے متعلق بتایا کہ سانپ جب میرے فارم ہاؤس میں گھسا تو میں اسے دیکھ چکا تھا، میں نے ایک چھڑی کی مدد سے اسے باہر نکالنے کی کوشش کی۔

اداکار نے بتایا کہ سانپ کو بھگانے کی کوشش کے دوران وہ میرے ہاتھ پر چڑھ گیا اور اس نے 3 مرتبہ مجھے ڈسا،  وہ ایک طرح کا زہریلا سانپ تھا، مجھے 6 گھنٹے اسپتال میں رکھا گیا، اب میں پہلے سے کافی بہتر ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ان دنوں 56 ویں سالگرہ منانے کے لیے اپنے فارم ہاؤس میں ہیں جہاں ان کے ہمراہ دوست اور اہلخانہ بھی موجود ہیں۔

سلمان خان کو 25 دسمبر بروز ہفتے کی شب سانپ نے ڈسا تھا جس کے بعد انہیں ممبئی کے اسپتال لے جایا گیا۔