سعودی اداکارہ اریج عبداللہ کی قاہرہ کے فلیٹ سے لاش برآمد

قاہرہ: سعودی عرب کی نوجوان اداکارہ اریج عبداللہ مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق 24 سال کی اریج عبداللہ کی لاش قاہرہ میں ان کے فلیٹ سے اتوارکوبرآمد ہوئی۔

لاش سے متعلق اطلاع اریج کی ملازمہ نے پولیس کودی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

اداکارہ کی لاش کے پوسٹمارم کے بعد ان کی موت کوطبعی قراردیا گیا ہے۔

طبی ذرائع کے مطابق اداکارہ کوسوتے میں دل کا دورہ پڑا اوروہ جانبر نہ ہوسکیں۔

لاش کوسعودی عرب بھیجنے کے لئے سرٹیفیکیٹ جاری کردیا گیا ہے۔