ہوسٹن:امریکہ کی جنوب وسطی ریاست ٹیکساس کے ایک گیس اسٹیشن میں فائرنگ کے باعث 3 نوجوان ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔
گارلینڈ کے نواحی علاقے ڈلاس کے پولیس سربراہ جیف بائرن نے بتایا کہ پیر کی سہ پہر ایک 14 سالہ مشتبہ نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اتوار کی شب پیش آنیوالے فائرنگ واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور ایک پک اپ ٹرک کی پیسنجر سائیڈ سے اترا اور گیس اسٹیشن کے سہولت سٹور کے سامنے والے دروازے تک آیا اور دروازے پر کھڑے ہو کر اندر کی جانب فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس نے بتایا کہ اس نے 40 کیلیبر پستول سے 20 سے زائد گولیاں فائر کیں۔حملہ آور پھر پک اپ کی جانب آیا اور اس میں بیٹھ کر فرار ہو گیا ہے پک اپ کو ایک مرد ڈرائیور چلا رہا تھا، جسے پولیس ابھی تک تلاش کر رہی ہے۔