امریکی صدر نے  768ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کے بل پر دستخط کر دیے

واشنگٹن :امریکی صدر جو بائیڈن نے 2022 کے لیے 768 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کے بل پر دستخط کر دیے‘بل میں امریکی افواج کے اہلکاروں اور افسران کی تنخواہوں میں 2.7 فیصد اضافے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

امریکی دفاعی بجٹ میں روس کے ممکنہ حملے کی صورت میں یوکرین کی عسکری امداد کیلئے 30 کروڑ ڈالر‘یورپی ممالک کے دفاع کے لیے 4 ارب ڈالر شامل ہیں جبکہ افغانستان سے انخلا کے بعد دفاعی بجٹ بڑھانے پر ترقی پسند ڈیمو کریٹس نے صدر جو بائیڈن پر تنقید کی ہے۔

 امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے دفاعی اخراجات سے متعلق ’نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ‘ پر دستخط کردیئے ہیں۔

امریکی ماہرین نے روس اور امریکا کے درمیان تناؤ کو دفاعی بجٹ میں اضافے کی وجہ قرار دیا ہے۔امریکی دفاعی بجٹ میں روس کی جانب سے ممکنہ حملے کی صورت میں یوکرین کی عسکری امداد کے لیے 30 کروڑ ڈالر جب کہ یورپی ممالک کے دفاع کے لیے 4 ارب ڈالر شامل ہیں۔

دفاعی بجٹ کی منظوری کے بعد اپنے بیان میں جو بائیڈن نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن بل سے امریکی مسلح افواج کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو انصاف کے حصول میں آسانی ہوگی۔