پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق فیصلہ موسم کی شدت کے باعث کیا گیا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پہلے بلدیاتی انتخابات کا د وسرا مرحلہ 16 جنوری کو کرانے کا اعلان کیا تھا۔
تاہم پی ٹی آئی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کو درخواستیں دی تھیں کہ پہاڑی علاقوں میں موسم کی شدت اور برفباری کے باعث جنوری میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔
یہ انتخابات مارچ یا اپریل تک موخر کئے جائیں الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی د رخواست پر صوبے کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔