مشہد ایران کیلئے پی آئی اے پروازیں بحال

 پی آئی اے نے پانچ سال  وقفے  بعد  مشہد ایران کیلئے دوبارہ پروازوں کا آغاز کردیا ہے، اور آج پہلی پرواز پی کے 119 کے ذریعے 165 مسافر لاہور سے مشہد روانہ ہوئے، پروازوں سے زائرین کو براہ راست اور آسان سفر کی سہولت میسر آگئی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے تقریباً 5 سال کے بعد مشہد ایران کیلئے پرواز کا آغاز کردیا ہے، اور طویل عرصے کےبعد آج پہلی پرواز پی کے 119 کے ذریعے 165 مسافر لاہور سے مشہد روانہ ہوئے، مشہد کی پروازیں پہلے سے شروع کی گئی نجف ، بغداد اور دمشق کی پروازوں کے سلسلے کی کڑی ہیں، مشہد کی پرواز کے ساتھ زائرین کی تمام مقدس مقامات کی رسائی ممکن ہوگئی ہے۔

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا ہے کہ مشہد کی پروازیں زائرین کی سہولت کے لئے چلائی جارہی ہیں، مشہد کے لئے براہ راست پروازیں زائرین کا دیرینہ مطالبہ تھا، پی آئی اے زائرین کو مقدس مقامات تک پہنچانے کے مذہبی فریضہ میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، ان پروازوں سے زائرین کو براہ راست اور آسان سفر کی سہولت میسر آگئی ہے۔