لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو آرنلڈ شوارزنیگر کی اہلیہ سے آخرکار طلاق ہو گئی۔
معروف ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر کی شادی کے 35 برس بعد طلاق ہو گئی، آرنلڈ اور ان کی اہلیہ ماریا شریور میں 10 سال کی طویل علیحدگی کے بعد طلاق ہوئی ہے۔
آرنلڈ نہ صرف ہالی ووڈ اداکار ہیں بلکہ سابق ویٹ لفٹر، سیاست دان، سماجی کارکن اور فلم ساز بھی ہیں، انھوں نے 1986 میں سابق صدر جان ایف کینیڈی کی بھانجی ماریہ شریور سے شادی کی تھی، دونوں کے 4 بچے ہیں تاہم 2011 میں ماریہ نے طلاق کے لیے درخواست دے دی تھی۔
جوڑے نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ دونوں کے درمیان ایسے اختلافات پیدا ہو چکے ہیں جو حل نہیں ہو سکتے۔
طلاق کا یہ کیس لاس اینجلس کی عدالت میں 10 سال تک چلتا رہا جس کے بعد طلاق کو سرکاری درجہ دیا گیا، طلاق میں 10 سال لگنے کی وجہ مالی اثاثہ جات کی تقسیم تھی۔
آرنلڈ کے بیٹے پیٹرک شوارزنیگر نے والدین کی طلاق پر ایک انٹرویو میں کہا میں اپنے دونوں والدین کی مکمل حمایت کرتا ہے اور چوں کہ دونوں کا کئی سال پہلے رشتہ ٹوٹ گیا تھا، اس لیے اب اس سے کچھ بھی مختلف نہیں ہے۔