غزہ پٹی کے شہر خان یونس میں صیہونی افواج کے فضائی حملے میں متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے خان یونس کے قریب فضائی حملہ کیا اور دعویٰ کیا کہ حملوں میں حماس کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی حملے میں متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں اور اموات کا بھی خدشہ ہے۔
فلسطینی شہر بيت لاهيا کے قریب بھی اسرائیلی توپ خانے سے شدید بمباری کی گئی۔