ویٹی کن سٹی:کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے خواتین پر تشدد کو خدا کی توہین کے مترادف قرار دے دیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پچاسی سالہ پوپ نے ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز باسلیکا میں خصوصی تقریب سے خطاب میں کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد کو ختم کرنا ضروری ہے۔
کووڈ انیس کی وجہ سے اس تقریب میں خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔