کویت سٹی:کویت نے فرانس, برطانیہ اور جرمنی میں مقیم اپنے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ یہ تین ملک جلد از جلد چھوڑ دیں۔
ان تینوں ممالک میں اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے، اومیکرون سے بچاؤ کے لیے ان ممالک سے نکلنا ضروری ہوگیا ہے۔
ان تینوں ملکوں سے کویت سفارتخانے نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے لہٰذا کویتی شہری پہلی فرصت میں ان ممالک سے نکل جائیں۔
کویتی سفارتخانوں نے اپنے شہریوں کواس بات کی تاکید کی ہے کہ کہ وہ وزارت خارجہ کی اپیل کو سنیں اور ان تینوں ممالک میں سفر کرنے سے گزیر کریں۔
کویتی سفارتخانوں نے اپنے شہریوں کو کہا کہ سب سے پہلے 24 گھنٹے کے اندر وہ سفارتخانے سے رابطہ کریں۔
واضح رہے کہ فرانس میں 58 ہزار سے زائد نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
فرانس میں آج سے ویکسین شدہ افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کی مدت 10 دن سے کم کر کے 7 دن کردی گئی ہے جبکہ ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں قرنطینہ کی مدت 5 روز ہوگی۔
فرانس میں غیر ویکسین شدہ افراد کو ٹیسٹ مثبت آنے پر 10 روز قرنطینہ کرنا ہوگا، آج سے 6 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو عوامی مقامات پر لازمی ماسک پہننا ہوگا۔