جان ابراہم اہلیہ سمیت کورونا میں مبتلا

بالی وڈ اداکار جان ابراہم اور ان کی اہلیہ پریا رنچل کورونا میں مبتلا ہو گئے۔

 بھارتی اداکار جان ابراہم نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر لکھا کہ میں 3 دن پہلے کسی کے رابطے میں آیا تھا جس کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ وہ کووڈ پازیٹیو ہے۔

ہمیں گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے تاکہ ہم کسی کے رابطے میں نہ آئیں: اسکرین گریب 

جان ابراہم کے مطابق میں اور  پریا دونوں کووڈ پازیٹو ہو گئے ہیں، ہم گھر میں ہی قرنطینہ ہو گئے ہیں تاکہ ہم کسی کے رابطے میں نہ آئیں۔

 جان ابراہم  نے مزید لکھا کہ  ہم دونوں ویکسین شدہ ہیں اور ہم میں کووڈ کی ہلکی علامات ہیں، برائے مہربانی اپنا خیال رکھیں، صحت مند اور محفوظ رہیں