پورٹ لوئیس: ماریشس میں طیارے کے واش روم سے نومولود بچہ برآمد ہونے کے بعد ایک خاتون کوگرفتارکرلیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ماریشس ائیرپورٹ کے عملے کومڈغاسکرسے ماریشس پہنچنے والے طیارے کی چیکنگ کے دوران واش روم کے کوڑے دان سے ایک نومولود بچہ ملا۔
ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پرطیارے کی مسافرمڈغاسکر سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ خاتون کو شک کی بنیاد پر گرفتار کرلیا گیا جس نے نومولود بچے کی ماں ہونے سے انکار کیا تاہم طبی معائنے کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی کہ اسی نے بچے کو جنم دیا ہے ۔
نومولو د بچے اوراس کی ماں کو پولیس کی نگرانی میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔خاتون سے مزید پوچھ گچھ کی جائے گی اورنومولود بچے کوپھینکنے کے الزام میں کارروائی کی جائے گی۔