جاپان میں پاکستانی شہری کی میت سپرد آتش

ٹوکیو:جاپان کے ہسپتال میں انتقال کرنے والے پاکستانی شہری کی میت کو سپرد آتش کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق راشد محمود لاہور کے رہائشی تھے اورکافی عرصے سے جاپان میں مقیم تھے جہاں انہوں نے ایک جاپانی خاتون سے شادی بھی کر رکھی تھی۔

راشد محمود علالت کے باعثہسپتال میں داخل تھے،گذشتہ دنوں ان کا انتقال ہوگیا جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے رائج طریقے کے تحت پاکستانی کی میت کو نذر آتش کردیا۔

پاکستانی مسلم کو سپرد آتش کیے جانے پر جاپان میں پاکستانی کمیونٹی نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی سفارت خانہ جاپانی حکومت سے رابطہ کرکے اقدامات کرلیتا تو ایسانہ ہوتا۔

رپورٹ کے مطابق مرحوم پاکستانی کی جاپانی اہلیہ کا مسلم پاکستانی کمیونٹی سے رابطہ نہیں تھا۔

پاکستانی کمیونٹی کا کہنا تھا کہ 6 ماہ میں دوسرے پاکستانی ہیں جنھیں وفات کے بعد سپرد آتش کیا گیا۔