دیر بالا ، ایمبولینس دریا میں جا گری، 4افراد جاں بحق، 6زخمی

دیربالا:دیر بالا میں ایمبولینس دریا میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور6زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع دیربالا کے علاقے شرینگل گرڑی کے مقام پر ایمبولینس دریا میں جا گری.جس سے2 خواتین اور2بچیاں جاں بحق جبکہ5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ ایمبولینس میں سوارافراد پشاور سے مریض لیکرپاتراک جارہے تھے، ریسکیو ٹیموں کی مدد سے دریا سے خواتین اور بچیوں کی لاشیں نکال لی گئیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔