سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ”یوم حق خودارادیت کشمیر“ کے روز اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں تین اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چند گام میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔
آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔