اسلام آباد:سعودیہ جانے والے مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد

اے این ایف نےاسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےسوات کے رہائشی تازہ خان نامی مسافر سے کروڑوں روپےمالیت کی ہیروئن برآمد کرلی ۔ گرفتار ملزم پی آئی اے کی پرواز پی کے 9753 سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جارہا تھا۔

اے این ایف حکام کے مطابق ملزم سے برآمد ہونے والی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے ہے۔

اے این ایف حکام نے بتایا کہ سوات کا رہائشی تازہ خان نامی مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 9753 سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جارہا تھا، مسافر کی تلاشی لی گئی تو اس کے سوٹ کیس سے ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم کو حراست میں لے کر اے این ایف تھانہ منتقل کردیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔