سولہ سالہ دوشیزہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی

ڈیرہ اسماعیل خان: ملزمان نے سولہ سالہ دوشیزہ کو اغواء کرکے اسلحہ کے زور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا ،دو ملزمان کے خلاف اغوائیگی اور زیادتی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ، تحصیل پہاڑپور کے علاقہ ڈھلہ کی رہائشی سولہ سالہ دوشیزہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان شعیب ولد رانجھو اور شوکت ساکنان مپال ڈیرہ میرے گھر آئے او رمیرے بھائی کو بیماری کا کہہ کر مجھے اپنی کار میں لے گئے ،ملزمان نے مجھے بے ہوش کردیا جب ہوش آیا تو ملزمان نے اسلحہ کے زور پر میرے ساتھ باری باری زیادتی کی اور مجھے ڈرایا دھمکایا ،پولیس نے متاثرہ لڑکی کی رپورٹ پر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ جرم زیر دفعات 365B.376.506.34 ت پ درج کرلیاہے۔