دیربالا:مکان کی چھت گرنے سے ماں 4 بچوں سمیت جاں بحق

دیربالا میں برفباری کے باعث مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے.

دیربالا کے علاقے شیرینگل ڈوگدرہ کے گاؤں مینہ ڈوگ میں برفباری کے باعث مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں ماں اور 4 بچے شامل ہیں۔