چیئرمین سینیٹ کے چھوٹے بھائی ٹریفک حادثہ میں ڈرائیور سمیت جاں بحق

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کار اور آئل ٹینکر میں حادثے کے نتیجے میں سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔

ڈی سی لسبیلہ کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سکن کےقریب کار اور آئل ٹینکر میں ٹکر ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں چیئرمین سینیٹ کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔

ان کا کہنا تھاکہ حادثے میں سالار سنجرانی کا ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا جبکہ سالار سنجرانی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔