چھتیس گڑھ: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سرگوجا کے ایک گاؤں میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کا سماجی اور معاشی طور پر مکمل بائیکاٹ کرنے کا حلف اٹھالیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں انتہا پسند ہندو مسلمان دکانداروں سے کوئی بھی چیز نہ خریدنے یا مسلمانوں کو کو زمین فروخت نہ کرنے کا عہد لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ عہد کے بعدوہ ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔
حلف کے دوران وہ کہہ رہے ہیں کہ آج سے ہم عہد کرتے ہیں کہ مسلمان دکاندار وں سے کوئی چیز نہیں خریدیں گے، ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم مسلمانوں کو اپنی زمینیں فروخت نہیں کریں گے یا لیز پر نہیں دیں گے۔