ابوجا:نائیجیریا میں مسلح ڈاکوؤں کے حملے میں 200 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق نائیجیریا کی ریاست زمفارا میں حکومتی کارروائی کے جواب میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے 10 سے زائد گاؤں پر دھاوا بول دیا۔
ملزمان نے حملے کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔
نائیجیریا کی افواج اور فضائیہ نے گوسامی کے جنگلات اور تسمیرے گاؤں میں ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں 100 سے زائد ڈاکو مارے گئے تھے جن میں دو سرغنہ بھی شامل تھے۔
حکومتی فورسز کی کارروائی کے جواب میں 300 سے زائد موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے زمفارا کے 10 سے زائد دیہاتوں پر حملہ کر دیا۔ ڈاکوؤں نے لوٹ مار بھی کی جبکہ املاک کو بھی نذر آتش کر دیا۔
میتوں کو اجتماعی طور پر دفن کرنے والے دیہاتیوں نے بتایا کہ اب بھی کئی افراد لاپتہ ہیں جو یا تو قتل کر دیئے گئے یا پھر ڈاکو انھیں ساتھ لے گئے۔
نائیجرین حکومت نے ان ڈاکوؤں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے فیصلہ کن کارروائی کا عندیہ دیا۔mk