راولپنڈی، ٹرین نے گاڑی کو ٹکرماردی، 3 افراد جاں بحق 

اسلام آباد: پنجاب میں مسافرٹرین نے گاڑی کو ٹکرماردی جس کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریلوے کراسنگ کے انتہائی نزدیک کھڑی گاڑی کو حادثہ اتوار کی صبح راولپنڈی میں پیش آیا۔

حادثے میں 1 شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوا جبکہ 2 دیگر افراد ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔

حادثے کا باعث بننے والی ٹرین ضلع ملتان سے راولپنڈی جارہی تھی۔

جاں بحق افراد راولپنڈی کے رہائشی تھے جبکہ میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔