افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران بچھڑنے والا 2 ماہ کا بچہ دادا کو مل گیا

کابل: افغانستان سے امریکی انخلا کی افراتفری میں ہوائی اڈے کی دیوار کے پار مایوسی میں ایک فوجی کے حوالے کیا گیا شیر خوار لڑکا مل گیا ہے اور اسے کابل میں موجود اسکے دادا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق سہیل احمدی نامی بچہ صرف دو ماہ کا تھا جب وہ 19 اگست کو لاپتہ ہو گیا تھا جب ہزاروں لوگ افغانستان چھوڑنے کے لیے کابل ائیر پورٹ سے بھاگے تھے۔ 

واضح رہے کہ نومبر میں اس کی تصاویر کے ساتھ شائع ہونے والی ایک خصوصی کہانی کے بعد یہ بچہ کابل میں ہی ملا جہاں حامد صافی نامی 29 سالہ ٹیکسی ڈرائیور نے اسے ہوائی اڈے پرروتا ہوا پایا اور اسے اپنے گھر لے گیا۔ 

یاد رہے کہ اگست میں ہنگامہ خیز افغان انخلا کے دوران مرزا علی احمدی بچے کے والد جو امریکی سفارت خانے میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتے تھے اور ان کی اہلیہ ثریا کو خدشہ تھا کہ ان کا بیٹا بھیڑ میں کچل جائے گا کیونکہ وہ راستے میں ہوائی اڈے کے گیٹ کے قریب پہنچے تھے۔