<پ> وزیرعظم عمران خان نے بھارت میں مودی حکومت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر بڑھتے ہوئے مظالم اور قتل عام کی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ <پ>سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں مودی سرکار میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر بڑھتے ہوئے مظالم اور قتل عام کی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ <پ>وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ گزشتہ ماہ ہندوتوا شدت پسندوں کے اجتماع میں بھارت میں ایک مقرر نے 20 کروڑ مسلمانوں کے قتلِ عام پر اکسایا اور دھمکیاں دیں جس پر تاحال مودی سرکار نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ <پ>وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مودی سرکار کی قتل عام کی دھمکیوں پر مسلسل خاموشی اس سوال کو جنم دیتی ہے کہ آیا بی جے پی کی حکومت قتل عام کی دھمکیوں کی حمایت کرتی ہے۔ <پ>وزیر اعظم نے کہا کہ وقت کی نزاکت کا تقاضا ہے کہ عالمی برادری اس کا نوٹس لے اور کارروائی کرے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مودی سرکار کے شدت پسندانہ نظریے کے سائے میں ہندوتوا جتھے پوری ڈھٹائی اور آزادی سے بھارت میں تمام مذہبی اقلیتوں پر حملہ آور ہیں <پ>وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا کہ مودی سرکار کے یہ شدت پسندانہ عزائم ہمارے علاقائی امن کیلئے ایک جیتا جاگتا اورحقیقی خطرہ ہیں۔ <پ>واضح رہے کہ انتہا پسند ہندوؤں کے اجتماع میں ایک مقرر نے شرکاء کو مسلم نسل کشی پر اکساتے ہوئے کہا تھا چند سو سرپھرے ہندو 20 کروڑ مسلمانوں کے قتل عام کے لیے کافی ہیں اور اس کے لیے آپ کو کسی سے خوف زدہ ہونے کی بھی ضرورت نہیں۔
تازہ ترین
اہم امور سے متعلق مؤقف
نیا محاذ جنگ
تذکرہ ایک تاریخی ملاقات کا
دور اندیشی سے عاری قیادت
افغان شہریوں کا جعلی میڈیکل ویزوں پرپاکستان سے دیگرممالک جانے کا انکشاف
جعلی حکومت پکڑ دھکڑ کے بہانے نہ بنائے، ہم ڈرنے والے نہیں: بیرسٹر سیف
’شیطان نے مجھے برہنہ کر دیا تھا‘، ثناء خان کا اپنے ماضی پر پچھتاوا
مہلک ٹیومر کے لیے عام دوا مؤثر قرار
ایمرجنگ ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان ہوگیا
پیمرا کا پاکستان ڈی وارمنگ مہم کو میڈیا کی شراکت سے کامیاب بنانے کا عزم