کویت سٹی:کویت میں پولیس نے پاکستانی شہری کو اپنے اپارٹمنٹ کے اندر چرس اگانے کے جرم میں گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضے سے چرس بنانے کے 7 پودے، چاقو اور ایک ڈیجیٹل سکیل بھی برآمد کر لیا گیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت میں رہائش پذیر ایک پاکستانی شہری کو کویت کے علاقے سلویٰ میں اپنے اپارٹمنٹ کے اندر چرس اگانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔
اس دوران پاکستانی شہری کے قبضے سے چرس بنانے کے 7 پودے بھی برآمد ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ یہ گرفتاری وزارت داخلہ کو ایک بے روزگار پاکستانی کے بارے میں منشیات فروخت کرنے کی نیت سے نشہ آور پودے اگانے کی معلومات موصول ہونے کے بعد کی گئی کارروائی کے نتیجے میں عمل میں لائی گئی، جس کے لیے سکیورٹی فورسز کی جانب سے تحقیقات کو تیز کیا گیا اور اس شخص کی نقل و حرکت کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کے لیے وسائل بروئے کار لانا پڑے۔
، تمام تر قانونی ضابطے مکمل کیے جانے کے بعد پاکستانی باشندے کے اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا گیا اور پولیس نے جب ملزم کو گرفتار کیا تو اس کے پاس چرس کا ایک چھوٹا ٹکڑا، چاقو اور ایک ڈیجیٹل سکیل بھی برآمد ہوا، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لیے مجاز اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا۔