لتا منگیشکر پرکورونا کا حملہ،آئی سی یو منتقل

رپورٹس کے مطابق بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کردیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب بہتر ہے تاہم انہیں احتیاطی طور پرآئی سی یو میں رکھاگیا۔

رپورٹس کے مطابق 92 سالہ گلوکارہ میں کورونا وائرس کی معتدل علامات موجود ہیں۔

ڈاکٹرز کا لتا منگیشکر کی حالت کے حوالے سے کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب بہتر ہے تاہم انہیں احتیاطی طور پرآئی سی یو میں رکھاگیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس اور اومی کرون کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اس سے قبل کئی فنکار موجودہ لہر کا شکار ہوچکے ہیں جن میں شاہد کپور، گلوکار سونو نگم، اریجیت سنگھ اور جھانوی کپور کی بہن خوشی کپور شامل ہیں۔