مری میں سڑک پر برف بکھیر کر سیاحوں سے رقم اینٹھنے والا ملزم گرفتار

سیاحتی مقام مری میں سڑک پربرف بکھیر کر سیاحوں سے مدد کے بہانے رقم اینٹھنے والے ملزم  کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ثاقب عباسی ساتھیوں کے ساتھ مل کر سڑک پر برف بکھیرتا، سیاح کی گاڑی پھنس جاتی تو ملزم جیپ سے ٹو کرکے نکالنے کا بھاری معاوضہ لیتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ شکایات سامنےآنے پرسی پی اوساجدکیانی نےملزمان کی گرفتاری کاحکم دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے زیراستعمال جیپ بھی قبضےمیں لے لی گئی ہے جبکہ ملزم کےدیگرساتھیوں اورسہولت کاروں کوبھی گرفتارکیاجائےگا۔