اجے دیو گن نے فلم آر آر آر میں7دن کا 35کروڑ روپے معاوضہ لیا

ممبئی: معروف فلم ’باہو بلی‘ کے ہدایت کار راجا مولی کی فلم ’آر آر آر‘ میں کیمیو کردار ادا کرنے کے لیے اجے دیوگن اور عالیہ بھٹ نے کروڑوں روپے معاوضہ لیا۔

بالی وڈ ہنگامہ کے مطابق ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فلم ’آر آر آر‘ کے لیے عالیہ بھٹ نے اتنا ہی معاوضہ لیا جتنا وہ ممبئی میں دیگر ہدایت کاروں سے وصول کرتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ’آر آر آر‘ میں عالیہ بھٹ کا کردار مختصر تھا، اداکارہ پوری فلم میں 20 منٹس کے لیے اسکرین پر نظر آئیں اور اس کے لیے اداکارہ نے 9 کروڑ روپے معاوضہ لیا۔

 

دوسری جانب فلم میں اجے دیوگن کی موجوگی ایک مشکل صورتِ حال ہے۔ اگرچہ اداکار فلم میں مہمان کے طور پر نظر آئے لیکن کردار کی نشو ونما اور اثر کے لحاظ سے وہ ایک ہیرو تھے۔

ذرائع کے مطابق اجے دیوگن نے فلم میں سات دن کام کرنے کے 35 کروڑ روپے وصول کیے۔