جاپان اور سنگا پور دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ والے ممالک قرار

لندن:عالمی درجہ بندی پر نظر رکھنے والے ادارے ہینلے نے پاسپورٹ کی سال 2022 کی رینکنگ جاری کردی، جس کے مطابق جاپان اور سنگاپور دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ والے ممالک قرار پائے جبکہ درجہ بندی میں پاکستان کا 108واں نمبر رہا۔

ہینلے کی جانب سے جاری ہونے والی سال 2022 کی رینکنگ میں 111 ممالک کے پاسپورٹس کو تین حصوں دنیا کے طاقت ور، اوسط اور بدترین میں تشکیل دیا گیا ہے۔

سال 2022 کے طاقت ور ترین پاسپورٹ   ہینلے رینکنگ کے مطابق جاپان اور سنگا پور فہرست میں پہلے نمبر پر رہے، ان دونوں ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے 192 ممالک کا بغیر ویزے کے سفر کرسکتے ہیں۔

دوسرے نمبر پر جرمنی اور سنگاپور، تیسرے پر فن لینڈ، اٹلی، اسپین، لگزمبرگ، چوتھے پر آسٹریا، ڈنمارک، فرانس، نیدر لینڈ سوئیڈن، پانچویں پر آئرلینڈ اور پرتگال کے پاسپورٹ رہے، جن کے حامل افراد بالترتیب 190، 189، 188، 187 ممالک بغیر ویزے کے جاسکتے ہیں۔

سی طرح بلیجیئم، نیوزی لینڈ، ناروے، سوئٹزلینڈ، برطانیہ اور امریکا چھٹے، آسٹریلیا، کینیڈا، چیک ری پبلک، مالٹا، یونان ساتویں، پولینڈ اور ہنگری آٹھویں، لتھوانیا، سلوواکیا نویں اور ایسٹونیا، لیٹویا، سلووینیا کے پاسپورٹ دسویں نمبر پر رہے، جن کے حامل افراد بالترتیب 186، 185، 183، 182، 181 ممالک کا بغیر اجازت سفر کرسکتے ہیں۔

 دنیا کے دس بدترین پاسپورٹس کی درجہ بندیپاسپورٹ کی بدترین رینکنگ میں شمالی کوریا 104، نیپال اور فلسطین 105، صومالیہ 106، یمن 107، پاکستان 108، شام 109، عراق 110 اور افغانستان کا پاسپورٹ سب سے آخری یعنی 111 ویں نمبر پر رہا۔

 شمالی کوریا کا پاسپورٹ رکھنے والے 39، نیپال، فلسطین کا پاسپورٹ رکھنے والے 37، صومالین پاسپورٹ کے حامل 34، یمن 33، پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے 31، شام 29، عراق 28 اور افغان پاسپورٹ کے حامل افراد 26 ممالک بغیر ویزے کے سفر کرسکتے ہیں یا انہیں ایئرپورٹ پر ویزا حاصل کرنے کی سہولت دستیاب ہے۔