کائیلی جینر انسٹاگرام پر 30 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں

 امریکی سوشل میڈیا اسٹار، بزنس ویمن اور ماڈل کائیلی جینر انسٹاگرام پر 30 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

 انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالوورز رحاصل کرنے والی شخصیت کی بات کی جائے تو اس فہرست میں پرتگال سے تعلق رکھنے والے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو سب سے آگے ہیں جن کے فالوورز کی  تعداد 38 کروڑ سے زائد ہے۔

 اگرخواتین کی بات کی جائے توکائیلی جینر سب سے زیادہ فالوورز حاصل کرنے والی شخصیت ہیں ان کے فالورز کی تعداد 30 کروڑ ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات  کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی جبکہ چوتھا نمبر ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن کا ہے ۔

میسی کے بھی انسٹاگرام پر 30 کروڑ جبکہ ڈیوائن کے 28 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں۔