باڑہ میں فائرنگ سے 15سالہ کارسوار قتل

خیبر; ضلع خیبر تحصیل باڑہ ملک دین خیل کوہی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 15 سالہ شاہ زیب قتل ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ زیب الٹوکار میں جا رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نےرکنے کا اشارہ کیا نہ روکنے پر انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں شاہ زیب شدید زخمی ہوگیا طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال لے جایا گیا لیکن زخمیوں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ وجہ قتل معلوم نہ ہوسکا