پشاور،بہن کو بھائی کی شادی پر نہ جانے دینے کے تنازعہ پر باپ بیٹا قتل 

پشاور: تھانہ داؤدزئی کے علاقے میاں گجر میں بہنوئی نے سالے کیساتھ جھگڑے کے دوران باپ کیساتھ ملکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بیج بچاؤ کرنیوالا قریبی رشتہ دار باپ بیٹا جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

 ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق فضل الرحمان ولد سید محمد سکنہ میاں گجر نے رپورٹ درج کرائی کہ گزشتہ روز اس نے اپنے بہنوئی رفاقت کو کہا کہ اس کی شادی ہے لہٰذا ہمشیرہ کو ان کے گھر بھیجوا دو جس پر وہ مشتعل ہوگیا اور مشت وگربیاں ہوگیا۔

اس دوران بہنوئی نے اپنے والد صداقت کیساتھ ملکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بیج بچاؤ کرنیوالے قریبی رشتہ دار باپ بیٹا مقبلی عرف لونگ اور سیف الرحمان شدید جاں بحق ہ جبکہ وہ اور فخر عالم شدید زخمی ہوگئے۔

ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔