یہودی عبادت گاہ میں راہب کو یرغمال بنانیوالا برطانوی شہری نکلا 

واشنگٹن:امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن(ایف بی آئی)نے ٹیکساس کی یہودی عبادت گاہ کو یرغمال بنانے والے کی شناخت 44 سالہ برطانوی شہری ملک فیصل اکرم کے نام سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم بظاہر اکیلا تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ ایف بی آئی فیلڈ آفس، ڈلاس کے سپیشل ایجنٹ انچارج میتھیو ڈی سارنو نے یرغمال بنانے والے شخص کی شناخت 44 سالہ برطانوی شہری ملک فیصل اکرم کے نام سے کی ہے۔

لندن سے جاری کردہ مسلح مقتول کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہاکہ ہم ایک خاندان کے طور پر بالکل تباہ ہو چکے ہیں لیکن ہم ابھی زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ ایف بی آئی کی تحقیقات جاری ہیں۔