میرانشاہ: شمالی وزیرستان کے علاقہ میرانشاہ میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم تخریب کاروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور2 زخمی ہوگئے۔
بتایا جاتا ہے کہ پولیس کی گاڑی افغانستان سے آئے ہوئے ٹی ڈی پیز کو بنوں پہنچا کر واپس میرانشاہ جارہی تھی کہ راستے میں دہشت گردوں نے گاڑی پرفائرنگ کردی جس سے کانسٹیبل امین اللہ شہید جبکہ سپاہی نورزمان اور واصد خان زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میرانشاہ پہنچا دیا گیا۔