کبل سوات میں دستی بم پھٹنے سے 2کمسن بھائی جاں بحق، تیسرا شدید زخمی

سوات:سوات کی تحصیل کبل میں پرانا دستی بم دھماکے سے پھٹ گیا، 2 کمسن بھائی جاں بحق اور تیسرا شدید زخمی ہوگیا۔

ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت کے مطابق افسوسناک واقعہ تحصیل کبل کے پہاڑی علاقہ ڈمبر(اشاربنڑ)میں پیش آیا جہاں پر کباڑکا کاروبار کرنے والے حضرت امین کے بچوں کو باہر کھیت سے پرانا ہینڈ گرنیڈ ملا۔

بچوں نے ہینڈ گرنیڈ کو عام چیز سمجھ کر گھر لے آئے اور جلی آگ میں ڈال دیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں حضرت امین کے دو بچے گیارہ سالہ کریم اللہ اور نو سالہ جمال موقع پر دم توڑ گئے جبکہ سات سالہ ابوبکر شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے زخمی بچے کو  فوری طبی امداد کے لئے کبل ہسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں چے کی حالت تشویشناک ہونے پر سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔