چارسدہ میں بھیک مانگنے سے انکار پر 2سگی بہنیں قتل 

چارسدہ: بھیک مانگنے سے انکار پربھوسہ خیل میں گھر کے اندر 2 سگی بہنوں کو قتل کردیا گیا۔ تھانہ پڑانگ کی حدود بھوسہ خیل میں گھر کے اندرسفاک ملزمان نے فائرنگ کرکے دو سگی بہنوں مسماۃ فہمیدہ اور مسماۃ آمنہ دختران فضل محمود کو قتل کر دیا۔

مقتولین کی عمریں 50اور 55سال کے درمیان تھیں۔ دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے چارسدہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ فہمیدہ کے شوہر وصال خان ولد بہرہ مند خان نے بتایا کہ ان کی بیوی اور سالی کو ملزمان باچاخان ولد اسلم خان سکنہ پڑانگ اور کاشف ولد مجاہد سکنہ سرڈھیری گل آباد نے ملکر قتل کردیا۔

 وجہ عناد یہ بتایا گیا کہ دونوں مقتولین باچا خان کے دباؤ میں اکر بھیک مانگتی تھیں اور اب بھیک سے انکار کرنے پر دونوں کو قتل کردیاگیا۔