افغانستان کے صوبے بادغیس میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔
افغان حکام کے مطابق زلزلے سے ضلع قادیس میں مکانات کو نقصان پہنچا، مکانات کی چھتیں گرنے سے ملبے تلے دب کر 12 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔
مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔