جکارتہ: انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتا سے منتقل کرنے کا بل منظورکرلیا گیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے دارالحکومت جکارتا سے منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔
انڈونیشیا کے وزیرمنصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کے نئے دارالحکومت کا نام نوسنتارا ہوگا جوبونیو آئی لینڈ میں واقع ہے۔
نیا دارالحکومت قوم کی شناخت اوراقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت کو جکارتا سے منتقل کرنے کا اعلان 2019 میں کیا گیا تھا تاہم کورونا وبا کی وجہ سے عملدرآمد میں تاخیرہوئی۔
ماہرین نے دارالحکومت کی منتقلی کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے لئے عوام سے رائے نہیں لی گئی اورنہ ہی ماحولیاتی حوالے کو مدنظررکھا گیا۔