ساحرعلی بگا نے اذان کے احترام میں میوزک بند کرادیا

معروف گلوکار اور موسیقار ساحرعلی بگا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں ساحرعلی بگا کا نام نیا نہیں۔

ان کا شمار پاکستان کے معروف گلوکار، موسیقار اور کمپوزرز میں ہوتا ہے۔

انہوں نے ’’تو سلامت وطن‘‘ سمیت کئی ہٹ پاکستانی گانے گائے اور ان کی موسیقی دی ہے۔

حال ہی میں ساحرعلی بگا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک کنسرٹ میں پرفارم کررہے ہیں۔

تاہم وہ اچانک گانا گاتے گاتے اذان کے احترام میں رک گئے اور وہاں موجود تمام لوگوں سے بھی رکنے کے لیے کہا۔

ساحرعلی بگا نے اپنے ساتھ اسٹیج پر موجود اپنی ٹیم کو بھی کہا کہ اذان ہورہی ہے میوزک بند کرو۔

ساحر علی بگا کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ساحر علی بگا کے اس اقدام کی تعریف کی جارہی ہے۔