صنعا : مشرق وسطیٰ میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے لگی، سعودی اتحادنے یمن پر فضائی حملہ کیا یمن کے شہر صنعا میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق سعودی فضائی حملے میں سابق فوجی عہدیدار کے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی حملے میں تقریباً 20 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوئے ہیں حملے میں متعدد گھر بھی تباہ ہوئے ہیں۔