حبا بخاری و آریز احمد شادی کے اگلے ہی روز لڑ پڑے

اداکار جوڑی کی رخصتی کے روز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں رخصتی کے بعد عروسی ملبوسات میں لڑائی متعلق بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں آریز حبا سے پوچھ رہے ہیں کہ حبا بتائیں کہ نکاح کے اگلے روز ہی وہ ان سے لڑی تھیں جس پر حبا کہتی ہیں کہ وہ یہ بتائیں کہ کیوں لڑی تھیں۔

جس کے بعد حبا کا کہنا تھا کہ آریز نکاح کے اگلے روز ہی پورا دن غائب رہے، اپنے دوستوں میں رہے ہو یا پتہ نہیں کہاں رہے مجھے نہیں پتہ۔

ویڈیو میں اداکارہ حبا بخاری کو یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ لوو میرج کا یہی نقصان ہے۔