نیو یارک:پینٹاگون نے کابل میں امریکی ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کردی، جس میں 10 بے گنا سویلین مارے گئے تھے۔
امریکی اخبار کی آر ٹی آئی درخواست پر پینٹاگون کو ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کرنی پڑی، 29 اگست کو افغانستان سے انخلا کے آخری مراحل میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے کابل کے ایک گھر پر ڈرون حملہ کیا تھا۔
اس حملے میں کئی بچوں سمیت دس شہری جاں بحق ہوئے تھے، امریکا نے ذمہ داروں کو سزا دینے سے انکار کردیا تھا۔