کراچی: رہنما پیپلزپارٹی و رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل کو درخواست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی وممبر سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کی جانب سے ان کی والدہ کی ویڈیو کو بغیر اجازت اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کراچی میں درخواست جمع کرادی ہے۔
درخواست کے مطابق شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کے خلاف ایف آئی اے سے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
درخواست میں انہوں نے کہا کہ اداکارہ سستی شہرت کیلئے ان کی ساکھ کو متاثر کیا ہے، ان کی والدہ اپنے شوہر کے انتقال کے بعد سے صدمے میں ہیں لیکن اداکارہ نے ایک نجی تقریب میں ان کے ساتھ ویڈیو بنائی جس میں وہ ان کے میک اپ اور لباس پر طنز کرتی رہیں۔
نادیہ خان نے ان کی والدہ کی اجازت کے بغیر ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جس سے میری والدہ کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔